بھارت

بھارت :ہماری عبادت گاہیں مسلسل خطرے میں ہیں: اسدالدین اویسی

Asaduddin Owaisiنئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے جنوبی دہلی کی سنہری مسجد کو مسمار کئے جانے کے مودی حکومت کے عزائم کی مذمت کرتے ہوئے بھارت میں مذہبی منظر نامے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسدالدین اویسی نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے لیے مسجد کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے وہ جگہ کھو دی ہے جہاں ہم نے 500سال تک عبادت کی تھی۔ انہوں نے 1527میں تعمیر کی گئی مسجد کے کھنڈرات پر تعمیر ہونے والے رام مندر کی افتتاحی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہاآپ دیکھ سکتے ہیں کہ اب وہاں کیا ہو رہا ہے۔ اسدالدین اویسی نے شرکاء خاص طوپرنوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی طاقت کو برقرار رکھیں، اپنی مساجد کے تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ نئی دہلی میںسنہری مسجد کو منہدم کرنے کی سازش کا ذکر کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایاکیا اس طرح کے اقدامات آئینی حقوق خاص طورپر آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی نہیں ہیں؟ جو بنیادی حق کے طور پر مذہب کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔اویسی نے ملک کی ثقافت اور ورثے کے تحفظ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مسجد کو ہٹانے کے پیچھے مقاصد پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف تعصب پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے حیرانی کا اظہارکیاکہ بی جے پی اور مودی حکومت کیوںمساجد اوران سے اٹھنی والی آوازوں سے دشمنی کو فروغ دے رہی ہے؟انہوں نے اتحادو اتفاق پر زوردیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نوجوان اپنے، اپنے اہلخانہ اور اپنی برادریوں کو بے شمارمسائل سے بچانے کے طریقوں پر غور کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button