بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 67ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ

نئی دلی یکم فروری( کے ایم ایس)
بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مہلک کورونا ائرس کے ایک لاکھ 67ہزار59نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران ایک ہزار 192افراد کی مہلک وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ۔
بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں ایک لاکھ 67ہزار59افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کرچار کروڑ 14لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طورپر چار لاکھ96ہزار242افراد مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارت امریکہ کے بعد کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا دوسراملک ہے۔بھارت میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح11.69فیصد ہے ۔بھارت میں کورونا وائر س کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button