مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اور پاکستان تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرتی عمل شروع کریں، پروفیسر بٹ


سرینگر08مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے مذاکراتی عمل شروع کریں۔
پروفیسر بٹ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جنگ کسی تنازعے کا کوئی حل نہیں ہے کیونکہ اس سے صرف انسانی معاشروں میں تباہی ہوتی ہے۔ انہوں کہا کہ تنازعات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ تنازعات کو پرامن طریقے سے باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔پروفیسر بٹ نے کہاکہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان واحد بڑا تنازعہ ہے جسے بین الاقوامی قانون کے مطابق فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے پاس تنازعہ کشمیر کو اسکے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button