مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: 96 زیر حراست افراد کو بھارت منتقل کر دیاگیا

جموں، 12 مارچ (کے ایم ایس) نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند 96 کشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔
نظربندوں کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل او دیگر جیلوں سے نئی دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا جبکہ مزید نظر بندوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیر حراست 56 نظر بندوں کو کوٹ بھلوال جیل سے بھارتی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔ دیگر 40 نظر بندوں کو سری نگر سینٹرل جیل اور پونچھ ڈسٹرکٹ جیل سمیت مقبوضہ علاقے کی دیگر جیلوں سے منتقل کیا گیا ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی سرکردہ کشمیری حریت رہنما گزشتہ کئی برسوں سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشمیری حریت رہنماو¿ں اور دیگر نظربندوں کو گھروں سے سیکڑوں اور ہزاروں میل دور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند کرنے کے پیچھے مودی حکومت کا اصل مقصد انہیں جاری جدوجہد آزادی سے اپنی وابستگی ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بھارتی حربے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button