مقبوضہ جموں و کشمیر

پیپلز لیگ کی پارٹی رہنما کے بارے میں بھارتی ایجنسی کی جعلی ویڈیو کی مذمت

سرینگر08 دسمبر، (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز لیگ نے پارٹی رہنما امتیاز احمد ریشی کے بارے میں ایک بھارتی خفیہ ایجنسی کی جاری کردہ جعلی ویڈیو کی مذمت کرتے ہوئے اسےامتیاز ریشی کو بدنام کرنےکی ایک بھونڈی کوشش قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی شیطانی ذہنیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز ریشی ایک بے داغ انسان ہیں اور اپنی شرافت کے حوالے سے عوام میں مقبول ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسی جعلی ویڈیو کے ذریعے امتیاز ریشی کی ساکھ ہرگز متاثر نہیں کرسکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button