جموں

حد بندی کمیشن بی جے پی کی ایک ذیلی تنظیم بن چکی ہے

جموں 13 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی جوائنٹ ایکشن کمیٹی رامبن نے حد بندی کمیشن کے مجوزہ مسودے کے خلاف ایک اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ حد بندی کمیشن بی جے پی کی ایک ذیلی تنظیم بن چکی ہے جس کا واحد مقصد لوگوں کو بے اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس یہ بات ماننے کی ٹھوس وجہ ہے کہ مذکورہ مسودہ بی جے پی کارکنوں کے سیاسی عمل کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کے حالیہ مسودے پر عام لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسودہ اس خطے کے لوگوں کی علاقائی، جغرافیائی، سماجی اور سیاسی امنگوں کو مدنظر رکھے بغیر تیار کیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ مسودہ منظر عام پر آنے کے بعد کی حکمت عملی اور اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button