جموں
جموں: دریا سے 27سالہ لڑکی کی لاش برآمد
جموں 25 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں دریا سے ایک27 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لڑکی کی شناخت رسیلا کوثر کے نام سے ہوئی ہے جو پونچھ قصبے میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر پر موجود تھی۔ وہ گزشتہ روز اپنے رشتہ دار کے گھر سے نکلی تھی اور لاپتہ ہوگئی تھی ۔ آج اس کی لاش دریا میں پڑی ہوئی ملی ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔