جموں
رام بن:سڑک حادثے میں بھارتی فضائیہ کا اہلکار ہلاک
جموں 04 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں بھارتی فضائیہ کا ایک اہلکار سڑک کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
آئی اے ایف اہلکار سرینگر جموں ہائی وے ایک کار میں سفر کر رہا تھا جب ماروگ کے مقام پراسکی کارسڑک سے پھسل کر 300فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں وہ ہلاک ہوگیا۔آئی اے ایف سارجنٹ سرفراز احمد جوڈائریکٹوریٹ آف مکینیکل ٹرانسپورٹ ایئر ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا کشمیر جارہاتھا جب اسکی کار کو حادثہ پیش آیا ۔
دوسری جانب سرینگر جموںہائی وے 7اپریل کوضلع رام بن کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرمرمت کے کام کیلئے 7اپریل کو بند رہے گی۔
دریں اثناء لہہ ہائی وے کوضلع گاندربل میں زوجیلا پاس کے قریب برفانی تودہ گرنے کے بعد ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔