جموں

پولیس کی ہراسانی سے تنگ شوہر کو خودسوزی سے بچانے والی خاتون دم توڑ گئی

جموں 03 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک خاتون جو پولیس کی ہراسانی سے تنگ اپنے شوہر کو خودسوزی سے بچانے کی کوشش کے دوران جھلس کرشدید زخمی ہوگئی تھی، جموں کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلاور سنگھ جموال نے ایک بااثر ہمسایے کے ساتھ زمین کے تنازعے پر پولیس کی ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کی کوشش کی اور اس کی بیوی پورنو دیوی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران بری طرح جھلس گئی تھی۔ ضلع جموں کے علاقے سدھرا میںمقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کی ہراسانی نے میاں بیوی کو یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔گزشتہ سال اکتوبر سے غریب خاندان کی کفالت کرنے والے ایک سماجی کارکن امندیپ سنگھ بوپارائی نے کہاکہ واقعے کے بعد دونوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ اس کے شوہر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے رویے میں جانبداری کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ خودسوزی کے واقعے کے تین دن بعد بھی متاثرین کے لواحقین کا بیان ریکارڈ نہیں کیاگیاتھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اکثر متاثرین کے گھر جاتی تھی اور انہیں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر پولیس چوکی میں طلب کیا جاتا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button