بھارت

گوشت کی ایک بھی دکان نظر نہیں آنی چاہیے ، بی جے پی رکن اسمبلی

لکھنو13 مارچ (کے ایم ایس) ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے ریاست اتر پردیش می ایک مرتبہ پھر اکثریت ملنے کے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے علاقے لونی سے دوبارہ منتخب ہونے والے بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور گوجر نے انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں گوشت کی ایک بھی دکان دکھائی نہیں دینی چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نند کشور گوجر نے انتظامی افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لونی کے افسران سمجھ لیں گوشت کی ایک بھی دکان علاقے میں نظر نہیں آنی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں رام راج چاہیے لہذا دوھ اور گھی کھاﺅ۔
یاد رہے کہ نند کشور گوجر پہلے بھی اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوںمیں آچکے ہیں ۔ رواں برس جنوری میں انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ علی کا نام لیتے ہیں انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button