بھارت

بھارت: نسلی تفریق عروج پر،شمشان گھاٹ پر”صرف برہمنوں کیلئے“ کا بورڈ نصب کر دیا گیا

Shamsan

بھونیشور:بھارت میں اونچی ذات کے ہندوﺅں کی دلتوں اور دیگرنچلی ذات والوں سے نفرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست اڈیسہ میں ایک شمشان گھاٹ(مردے جلانے کی جگہ) کو صرف برہمنوں کے لیے مخصوص کر دیا گیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے علاقے کیندرپاڑا ہزاری باغیچہ میں واقع اس سرکاری شمشان گھاٹ پر باقاعدہ بورڈ لگادیا گیا ہے جس پر’صرف برہمنوں کیلئے“ لکھا گیا ہے۔ شمشان گھاٹ پر نسل پرستانہ بورڈ کیوجہ سے تنازعہ شروع ہو گیا ہے اور لوگ اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شمشان گھاٹ کی حال ہی میں نو تعمیر کرائی گئی ہے اور متنازعہ بورڈ لگا دیا گیا۔دلت سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں نے اس معاملے پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اڈیسہ دلت سماج کے ضلع صدر ناگیندر جینا کا کہنا ہے کہ ”جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں حیران رہ گیا، سرکار نے نسلی تفریق کو فروغ دے کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button