بھارت

ناگپور: بی جے پی اپنی شکست سے شدید صدمے کا شکار

ممبئی04 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں قانون ساز کونسل کے انتخابات میںعوام نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی عبرتناک شکست دی ہے۔ آر ایس ایس کے گڑھ ناگپوراور امراﺅ تی کے علاقے میں کانگریس کے امیدواروں نے بی جے پی امیدواروں کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔
بی جے پی اپنی اس غیر متوقع شکست سے شدید صدمے کا شکار ہے ۔ اورنگ آباد کے علاقے میں بھی مہا وکاس اگہاڑی(ایم وی اے)کے امیدوار نے بی جے پی امیدوار کو ہرا دیا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ گانگریس کے سابق صدر روہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے بی جے پی کی شکست میں اہم کردار اداکیا اور کانگریس کو مثبت نتائج دیکھنے کو ملے۔ کانگریس نے اپنی جیت کا جشن بھر پور طریقے سے منایا اور کارکنوں میںمٹھایاں تقسیم کیں۔ مہاراشٹر میں کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے انتخابات جیتنے کیلئے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے تاہم دوسروں کے گھر اجاڑنے والی اس پارٹی نے خمیازہ بھگت لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button