بھارت

اتر پردیش کے کالج میں حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کے داخلے پر پابندی

علی گڑھ 14 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک ممتاز کالج شری ورشنی کالج نے حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کے کالج میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع شری ورشنی کالج نے طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ کالج میں اپنے سر اور چہرے کو نہ ڈھانپیں۔کئی طالبات کالج میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئیں۔طالبات کا کہنا تھا کہ عملے نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔حجاب پہننے والی ایک طالبہ نے کہاکہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ انہیں ہمارے حجاب سے کیوں مسئلہ ہے؟میں حجاب کے بغیر کہیں جانے کے لیے تیار نہیں ہوں اور کالج اب ہمیں کیمپس میں بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہاہے۔بی ایس سی کے آخری سال کی ایک طالبہ نے بتایا کہ کالج حکام نے پہلے مجھے وہ برقعہ اتارنے کو کہا جومیں نے کیمپس میں داخل ہوتے وقت پہنا تھا اور اب وہ حجاب بھی نہیں پہننے دیتے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button