بھارت

راہول گاندھی کا ہاتھرس بھگدڑ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

rahul gandhiلکھنو:
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ہاتھرس بھگدڑ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ریاست اتر پردیش میں دو جولائی کی شام پیش آنے والے اس واقعے میں 121 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس المناک واقعہ کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا گیا ہے۔چھ جولائی کو لکھا گیا یہ خط راہول گاندھی نے شوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی پوسٹ کیا ہے ۔ انہوںنے متاثرہ خاندانوں کو فوری معاوضہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوںنے اسی ہزار لوگوں کے اجتماع کی اجازت دینے پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور غفلت کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button