بھارت

نئی دلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑ ھ گئی، گاڑیوں کے استعمال پر پابندی

نئی دلی:
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور سکولوں بند کرنے کے بعد ایک ہفتے کیلئے گاڑیوں کے استعمال پر ایک ہفتے کیلئے پابند ی لگادی گئی ہے۔
نئی دہلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے سبب ایک ہفتے کے لیے گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گوپال رائے کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 سے 20 نومبر تک ہو گا۔دہلی کے وزیر ماحولیات نے کہاکہ پیر کونئی دلی میں مسلسل تیسرے دن بھی ہوا کا معیار انتہائی بدترین رہا ہے۔گوپال رائے نے یہ بھی کہا ہے کہ 12نومبر کو دیوالی کے بعد دلی کی فضائی آلودگی مزید بڑھنے کاخدشہ ہے۔پیر کو نئی دلی میں ایئر کوالٹی نڈیکس سے مسلسل 400سے زائد ریکارڈ کیاگیا ۔ نئی دلی کے علاقے آر کے پورم میںائیر کوالٹی انڈیکس 466، آئی ٹی او میں 402، پٹپڑ گنج میں 471 اور نیو موتی باغ میں 488 ریکارڈ کیاگیا ۔ائیر کوالٹی انڈیکس400سے زائد ہونے پر لوگوں کی صحت کوبری طرح متاثر کر نا شروع کر دیتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2 کروڑ آبادی والے نئی دلی پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کو جمعہ اور ہفتہ دودنوں کیلئے بند اور بیشتر تعمیراتی کاموں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button