مقبوضہ جموں و کشمیر

مولانا سرجان برکاتی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

اسلام آباد08ستمبر(کے ایم ایس)تحریک فکر و اعتقاد کے نائب چیئرمین سید منظور احمد شاہ نے تنظیم کے امیر مولانا سرجان برکاتی کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں شوپیاں رپین تھانے میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منظوراحمد شاہ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مولانا سرجان برکاتی بزرگ قائد شہید سید علی گیلانی کی شہادت کے روز سے تھانے میں مسلسل نظربند ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نے ہردلعزیز رہنما سید علی گیلانی کی شہادت پر پوری وادی میں کرفیواور پابندیاں لگا کر اور حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو حراست میں لیکر کشمیریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہ فسطائی مودی حکومت اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کو ہرگز جھکا نہیں سکتی۔ سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام سید علی گیلانی کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button