مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : آغاسید حسن کی زیر صدارت اجلاس میں ”دی کشمیر فائلز “ محض ایک پروپیگنڈہ قرار

سرینگر 20مارچ ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی زیر صدارت سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس میں متنازعہ بھارتی فلم ”دی کشمیر فائلز “ کی زہر آلود کہانی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مکتب الزہرا حسن آباد سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں مقبوضہ وادی کی کئی تاریخ شناس شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ فلم میں موجود مواد مقبوضہ جموںوکشمیر کے زمینی اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے اور وادی کشمیر کے لاکھوںمسلمانوں کے قتل سے مکمل طورپر صرف نظر کیا گیا۔ اجلاس میں کہا کہ بھارتی فورسز نے 90کی دہائی میں کشمیر کے اطراف و اکناف میں قتل عام کے درجنوں واقعات میں سینکڑوں لوگوں کو شہید کیا لیکن فلم میں محض پنڈتوںکا قتل دکھا کر بھارت کے اکثریتی طبقے کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔اجلاس کے شرکاءنے فلم میں شیعہ مبلغ حضرت میر شمس الدین عراقی اور ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی کے خلاف اشتعال انگیزی اور توہین آمیز ی کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ فلم میںموجود زہر آلود پروپیگنڈے کے سد باب کے لئے علمی اور فکری سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button