مقبوضہ جموں وکشمیر:او پی شاہ کی آغا سید حسن سے ملاقات

Untitled

 

سرینگر14مئی (کے ایم ایس) بھارت کے معروف امن کارکن او پی شاہ نے آج غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی سے ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ او پی شاہ ان سے ملنے کے لئے دارالعلوم مصطفی آئے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔آغا سید حسن نے اس موقع پر کہاکہ تنازعہ کشمیرکو حل کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اورہم ہرسطح پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے لئے سب سے پہلے بھارت اورپاکستان کومرحلہ وار آگے بڑھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: