مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کا آغا سید حسن الموسی الصفوی کی ہمشیرہ کے انتقال پراظہار تعزیت

 

 

سرینگر 02جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں عوامی مجلس عمل نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسی الصفوی کی ہمشیرہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنظیم کی قیادت باالخصوص اپنے گھر میں مسلسل نظر بند تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے مرحومہ کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔ بیان میں ان کی وفات کو ایک بڑا سانحہ قرار د یتے ہوئے کہاگیاکہ آغا سید حسن کی ہمشیرہ ایک معروف دینی اور علمی گھرانے کی خاتون تھیں ۔ بیان میںآغا سیدحسن سمیت تمام سوگواروں اور پسماندگان سے دلی تعزیت ، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔بیان میںمرحومہ کی مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button