مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ: بھارتی پولیس نے خاتو ن کو گرفتار کرلیا

سرینگر 09 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے خاتون کو ضلع کے علاقے الوسہ میں ایک ناکے پر گرفتار کیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے خاتون پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون سے بڑی تعداد میں مجاہد تنظیم کے پوسٹر برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار کی جانے والی خاتون کے خلاف بانڈی پورہ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
دریں اثنا ضلع کپواڑہ کے علاقے زانگلی میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کی 162ویں بٹالین کی ایک بیرک آتشزدگی کے باعث تباہ ہوگئی ۔ واقعے میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button