مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسئلہ کشمیرکو حل کریں: مسرت عالم 

massrat Alam

سرینگر:غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایک نازک مسئلہ اور جوہری فلیش پوائنٹ بن چکا ہے جسے پاکستان، بھارت اورکشمیریوں کی حقیقی قیاد ت کے درمیان بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر پر اپنا فوجی اور ہٹ دھرمی پر مبنی موقف ترک کرے اور دیرینہ تنازعے کوکشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button