مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کا رہائشی مشتاق احمد پنجاب میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

Mysterious deathسرینگر 18فروری (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کا رہائشی ایک 35سالہ شخص مشتاق احمد میر بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشتاق احمد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ وہ کئی برس سے فیروز پور میں شالیں فروخت کر رہا تھا۔سرینگر میں قائم خبر رساں ادارے ’ کشمیر نیوز ابزیور‘ ( کے این او) نے متوفی کے اہلخانہ کے حوالے سے بتایا کہ کل دوپہر کو وہ اپنے صارفین سے ادائیگی وصول کرنے گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا جس کے بعد اس کے شراکت داروں کی طرف سے اسکی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔مشاق احمد کی لاش ایک کھیت سے برآمدہوئی ہے۔ متوفی کے خاندان کے ایک رکن قیوم احمد نے کہا کہ ہم صرف انصاف چاہتے ہیں اور حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی درخواست کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button