APHC

ملائیشیاء کی مشاورتی کونسل کے وفد کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے ملاقات

اسلام آباد 22 مارچ (کے ایم ایس)
ملائیشیا ء کی مشاورتی کونسل برائے اسلامی تنظیم کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی اور دیگر رہنمائوں محمود احمد ساغر، شیخ عبدالمتین، شمیم شال اور الطاف احمد وانی سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت عظیمی بن عبد الحمید کر رہے تھے جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں وقار احمد بن محمد اور مسز عظیمی شامل تھے۔ اس موقع پر خاص طور پر 5اگست 2019کوبھارت کی طرف سے دفعہ 370اور 35Aکی منسوخی کے بعدبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملائیشیا کے وفد نے کشمیریوں کے نصب العین کی عالمی حمایت کو یقینی بنایاہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے وفد کوجموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے ظالمانہ قوانین کے نفاذ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تیزی سے ملک کو ایک ہندو ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے وفد کو بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کے خطرے سے بھی آگاہ کیا۔ملائیشین اسلامک کونسل کے وفد نے کہا کہ وہ مختلف عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو ایک انسانی مسئلہ کے طور پر اٹھائیں گے اور او آئی سی میں ملائیشیا کے ارکان کو بھارتی تسلط میں کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button