APHC

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر26 اپریل (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں جمیل میر اور ڈاکٹر معصب نے پلوامہ میں شہید ہونے والے تین کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل تک جدوجہدآزادی کوجاری رکھاجائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں وکشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے ایک وفد نے ڈاکٹر معصب احمد، احمد بشیر اور بلال احمد کی قیادت میں آج سرینگر کے خانیار میں پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوان نتیش شکیل کے گھر گیا۔انہوں نے نتیش اور دیگر دو شہید نوجوانوں کو شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔حریت رہنماں نے کہا کہ کشمیر کے آزادی پسند عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیریوں کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کر کے جیلوں میں قید کر رکھا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظربندوں میں حریت رہنما بھی شامل ہیں جو برسہا برس سے مختلف جیلوں میں قید اور مودی حکومت انکی غیر قانونی نظر بندی کو دانستہ طورپر طول دے رہی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔انہوں کل جماعتی حریت کانفرنس کے واحد پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے حریت رہنمائوںکے عزم کا بھی خیرمقدم کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button