23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، راجہ نجابت
لندن23 مارچ (کے ایم ایس) جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے جب مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں سخت جدوجہد کے بعد14 اگست 1947ءکو پاکستان حاصل کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے قیام کی صورت میں عوام کو اپنے حقوق اور مذہبی زادی حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔انھوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے ان کشمیری بہن اور بھائیوں کو ہر گز نہیں بھولنا چاہیے جو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں اور اسکے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کر کے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوائے ۔ راجہ نجابت حسین نے پاکستان میں منعقد ہونے والی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آزاد بلند کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان, وزیر خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا ۔انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل آئندہ ہفتے میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھرپور انداز سے تقریات کا انعقاد کر کے برطانوی حکمران جماعت اور اپوزیشن رہنماﺅں کو نہتے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرے گا۔