مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک: بجرنگ دل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس افسر کا تبادلہ

بنگلورو20 مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کڈوگا میں رواں ماہ کے شروع میں غیر قانونی ہتھیاروں کا تربیتی کیمپ منعقد کرنے پر بجرنگ دل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس افسرکو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ تربیتی کیمپ 5 مئی سے 13 مئی کے درمیان ضلع کے پونم پیٹ علاقے میں سائی شنکر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوا تھا۔ بجرنگ دل کے رہنماﺅں نے اس دوران نے تقریباً 100 نوجوان ہندوتوا حامیوں میں ہتھیار، بشمول آتشیں اسلحہ تقسیم کیا۔اس تقریب میں مقامی بی جے پی ایم ایل اے اپاچو رنجن اور ہندو توا کے معروف حامی راگھو سکلیش پور نے شرکت کی تھی۔ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف کارروائی کے بعد پولیس انسپکٹر کا تبادلہ کرناٹک میں گزشتہ چند ہفتوں میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں اپریل کے آخری ہفتے میں منگلور میں چار پولس اہلکاروں کو بجرنگ دل کے افراد کو تھانے میں بند کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔ ان افراد پر ناریل فروش پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button