مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر کی جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے، رپورٹ

1-removebg-previewاسلام آباد23 مارچ (کے ایم ایس)تنازعہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے کیونکہ پاکستانی اور کشمیری مضبوط مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں مشترک ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور اس جدوجہد کا اصل محرک 23 مارچ 1940 کو منظور ہونے والی قرارداد ہے ۔پورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری وفد جس نے 1940 کو لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے جلسے میں شرکت کی تھی جہاں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی نے اعلان کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگ خطے میں مستقبل کی مسلم ریاست کا حصہ ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک ان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مسلم باڈی کی بھرپور حمایت کی خواہش کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے 05 اگست 2019 کے اقدامات کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جدوجہد کرنے والے کشمیری 23 مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد سے تحریک حاصل کرتے ہیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان بہت ضروری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں پاکستان کے حق میں لگائے جانے والے نعرے پاکستان اور کشمیر کی یکجہتی کو ظاہر کرتے ہیں۔ کشمیری پاکستان کے قومی دنوں پر پاکستانی پرچم لہراتے ہیں تاکہ مملکت خداداد سے اپنی محبت کا اظہار کرسکیں۔ ”کشمیر بنے گا پاکستان:: کا نعرہ ہر کشمیری مسلمان کی آواز ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 05 اگست 2019 اور اس کے بعد کیے گئے اقدامات نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ برصغیر میں مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن ناگریز تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا پاکستان کا حصہ بننا مقدر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button