مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : اوڑی میں ایک حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی
سرینگر26 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں ایک حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح عسکریت پسندوں نے ہفتے کی شام اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ درانداز وں اور فوج کے درمیان ایک تصادم ہوا جس میں 3 فوجی زخمی ہوگئے۔