مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : راجوری میں بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

سرینگر12 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع میں باروٹ کے بالائی علاقے میں کارروائی شروع کی ہے۔ پولیس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوج،پیراملٹری اور پولیس کے اہلکاروں نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ادھر بھارتی فوج کا ایک میجر مایانک وشنوئی ادھمپور کے فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ وہ 27 اگست کو ضلع شوپیان میں 44 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ میں اپنی ہی رائفل سے گولی چلنے کی وجہ سے زخمی ہوگیاتھا۔
دریں اثناءضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ کدلہ بل چرسوکے نزدیک بھارتی فوج کا ایک ٹرک سڑک سے الٹ گیا جس سے دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button