مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں اپریل سے 800ضروری ادویات مہنگی ہو جائیں گی

drugsنئی دہلی 26مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں ادویات پر نظررکھنے والے ادارے” نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی آف انڈیا ”نے اپریل سے ضروری ادویات کی قیمتوں میں 10.7فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ بھارت میں ضروری ادویات کی فہرست میں شامل تقریبا 800ادویات کی قیمتیں جو زیادہ تر عام بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں، یکم اپریل سے 10.7فیصد بڑھ جائیں گی۔ اب بخار، انفیکشن، امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر، جلد کے امراض اور خون کی کمی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ان میں Paracetamol، Azithromycin، CiprofloxacinاورHydrochlorideجیسی عام استعمال کی دوائیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button