مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ٹریبونل نے ذاکر نائیک کی فاﺅنڈیشن کو غیر قانونی قرار دیے جانے کی تصدیق کردی

نئی دہلی، 31 مارچ (کے ایم ایس) ایک بھارتی ٹریبونل نے بھارتی حکام کی طرف سے گزشتہ برس نومبر میں جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کی تصدیق کی ہے جس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے بارے میں کالے قانون یو اے پی اے کی مختلف شقوں کے تحت معروف مسلم اسکالر ذاکر نائیک کی اسلامک ریسرچ فاو¿نڈیشن (IRF) کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے 15 نومبر 2021 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں 5 سال کی مدت کے لیے آئی آر ایف پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ذاکر نائیک بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے اپنے خلاف تحقیقات کے آغاز سے قبل 2016 میں ملائیشیا ہجرت کر گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button