مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: عالم دین مولوی فاروق کا فلم”دی کشمیر فائلز“ پر پابند ی عائد کرنے کا مطالبہ

جموں27مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عالم دین مولوی فاروق نے متنازعہ بھارتی فلم”دی کشمیر فائلز“ پر پابند ی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں مسلمانوں کی خونریزی اور انکے درد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولوی فاروق نے جموں خطے کے ضلع راجوری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فلم تفرقہ انگریز ہے ۔ انہوںنے فلم بنانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا وہ مسلمانوں کو درد نہیں دیکھ سکتے،وہ صرف پنڈتوں پر ہی توجہ کیوں دے رہے ہیں۔ مولوی فاروق نے مزید کہا کہ مسلمانوںنے بھارت پر آٹھ سو برس تک حکومت کی ہے اور آپ ہمیں یا ہماری شناخت کو ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں32برسوں میں ہزاروں مسلمان مارے جا چکے ہیں لیکن ان کے درد کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ یہ فلم مسلمانوں کے خلاف سازش ہے اور اس کے ذریعے دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی ہے لہذا ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔مولوی فاروق نے کہا کہ جو لوگ ہندوو¿ں اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی کو ہوا دے کر سیاست کرنا چاہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button