”دہلی ویمن کمیشن“ کا مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
نئی دلی19 جنوری (کے ایم ایس)”دہلی ویمن کمیشن“نے دلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے کلب ہاﺅس چیٹ ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خواتین کمیشن کی طرف سے معاملے کا از خود نوٹس لینے کے بعد نئی دلی پولیس کے سائبر سیل سے کہا گیا کہ وہ ان لوگوں پر ایف آئی آر درج کرے جنہوں نے مسلمان خواتین ” ہندو لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں“ کے قابل اعتراض موضوع کے حوالے سے بحث میں حصہ لیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ کمیشن نے چیٹ پر از خود نوٹس لیا جس میں شرکاکو مسلم خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے صاف طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرے کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ دلی خواتین کمیشن نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے پانچ روز کے اندررپورٹ پیش کرنے کی ہدات دی ہے۔ کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے کہا کہ مجھے کسی نے ٹویٹر پر ٹیگ کر کے کلب ہاﺅں ایب پر ہونے والی تفصیلی نازیبا آڈیو بات چیت کے بار ے میں بتایا۔ انہوں نے افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں اس طرح کے واقعات لگاتا رونما ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ قصور واروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جانی ضروری ہے ۔
قبل ازین سلی ڈیل اور بلی بائی ایپ پر بھی نامور مسلم خواتین کی تصاویر کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا اور انکی نیلامی کے تبصرے کیے گئے۔