بھارت

بھارت میں نفرت انگیز تقایر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی 06اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے نفرت انگیز تقاریر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ضروری دستاویز ایوان میں پیش کئے جانے کے بعد کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں نفرت انگیز تقاریر کی جا رہی ہیں جو ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تحریک التوا بھی پیش کی تاہم چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اسے نامنظور کرتے ہوئے اس پر بحث کرانے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک خاص طبقے کے خلاف نفرت انگیز بیانات کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ان صحافیوں کے استحصال کا بھی مسئلہ اٹھایا جو دہلی میں مبینہ نفرت انگیزتقاریر سے متعلق ایک تقریب کو کور کر رہے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button