بھارت :چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بی ایس ایف اہلکار ہلاک، دو زخمی
رائے پور: بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والے بی ایس ایف اہلکار کی شناخت 36سالہ پرکاش چندر اسیول کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست کے ضلع ملکانگیری کی سرحد سے متصل رینگا بائی جنگل میں بارودی سرنگ کی زد میں آگیا۔بی ایس ایف اہلکارچھتیس گڑھ کے علاقے کانکیر میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور فورسز کا حصہ تھا۔ اس کا پائوں مبینہ طورپر مائونوازباغیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ سے ٹکرایا جو زورداردھماکے سے پھٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ دھماکے کے بعد اسے علاج کے لیے رائے پور اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔دھماکے میں پولنگ عملے کے دو ارکان بھی زخمی ہوگئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات 7نومبر سے شروع ہوئے جو 17نومبر تک جاری رہیں گے۔