بھارت

بھارت :تلنگانہ میں ہندوتوا کے ہجوم نے تین مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا

حیدرآباد،بھارت04 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہندوتوا کے ایک ہجوم نے تین مسلمان پھل فروشوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اورانہیں زبردستی شراب پینے پر مجبور کردیا۔
یہ واقعہ پیر کو تلنگانہ کے شہر سنگاریڈی میں پیش آیا۔ متاثرین میں سے ایک کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ہندو انتہاپسندوں کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دریں اثناء آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پولیس کے متعلقہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھیم ریڈی سے بات کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف درج مقدمے میںدفعہ 307(اقدام قتل)کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ حملے میں متاثرین میں سے ایک کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے اوردوسرے کے کئی دانت ضائع ہوگئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button