مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل پریس کلب کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا احتجاجی مظاہرہ

IMG-20210910-WA0026

اسلام آباد10ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر بڑے پیمانے پر جاری ظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرے میں شریک حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور کشمیری نوجوانوں کی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس جاری کر کے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنا چاہتا ہے تاکہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کیاجاسکے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارت کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ حریت قائدین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں حالیہ دنوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ بھارت کشمیری نوجوانوں کامسلسل قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کشمیری بھارتی تسلط سے اپنی مادر وطن کی آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور اس وقت پوری دنیامیں کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد کی مذمت کی جارہی ہے۔ حریت قائدین نے کہاکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن کو دائو پر لگادیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت عالمی برادری کی تشویش کو نظرانداز کر تے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کو غیر موثر کرنا چاہتا ہے ۔ مقررین نے کہاکہ کشمیری عوام ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے کشمیری نوجوانوں کے ساتھ انتہائی عقید ت رکھتے ہیں اور بھارت تمام تر ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جمو ں وکشمیر ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کیلئے بھار ت پر دبائو بڑھائے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی بے مثال قربانیوںکی وجہ سے مسئلہ کشمیر کواس وقت بین الاقوامی سطح پر مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
ادھراسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنما راجہ معراج الدین کلوال کی والدہ کے سرینگر میں انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا ۔ اجلاس میں شریک حریت رہنمائوںنے راجہ معراج الدین کلوال کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button