مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو گزشتہ 76 برس سے شدید بھارتی مظالم اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے، حریت کانفرنس

APHC (1)سرینگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے میں گزشتہ 76 برس سے قابض بھارتی فورسز کے شدید مظالم اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کے لیے بے مثال جدوجہد کر رہے ہیں اور قربانیوں کی ایک لا زوال تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں او ر وہ اپنی منصفانہ تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ رویہ ، ضد اور ہٹ دھرمی تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ قوموں کے جذبہ حریت کو مظالم سے ہرگز دبایا نہیں جاسکتا لہذا کو بھارت کو تاریخ سے سبق سیکھ لینا چاہیے اور غرور و تکبر اور استعماری ذہنیت ختم کرجموں وکشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ ختم کرنا چاہیے۔ انہوںنے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیر پا امن کا قیام ناممکن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔

دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام نبی وار اور عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں 23 مارچ کو منائے جانے والے یوم پاکستان کے موقع پرپاکستانی عوام اور حکومت کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کر سکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button