مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ: بھارتی پولیس نے ایک نوجوان گرفتار کر لیا
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع کپواڑہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چک لدروان سے ایک ناکے پر گرفتار کیا۔
پولیس نے نوجوان کی گرفتار ی کا جواز فراہم کرنے کیلئے اسے عسکریت پسندوں کا ساتھی قرار دینے کے علاوہ اسکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارودبھی برآمد کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے۔