مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کر رہی ہے

سرینگر07اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں نام نہاد امن اور ترقی کی جھوٹی اطلاعات شائع کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے کاروباری نمائندوں کے نام نہاد دوروں کے اہتمام کا مقصد کشمیر میں امن اور ترقی کا جھوٹا تصور پیدا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت یہ دکھا کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام نے کشمیر کو زندگی کے تمام شعبوں میں ریورس گیئر میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ مقبوضہ علاقے دنیا کا وہ واحد مقام ہے جہاں سب سے بڑی تعداد میں قابض فوجی تعینات ہیں تو اس علاقے میں امن اور ترقی کیسے ہو سکتی ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سمجھدار سرمایہ کار مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کا سوچے گا جو خطے میں ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ کشمیریوں کا اولین مطالبہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی میں رائے شماری کا انعقاد ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ کشمیری عوام امن اور ترقی کے خلاف نہیں ہیں بلکہ بھارتی غلامی سے آزادی ان کا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے تحت کشمیر کی معاشی ترقی ایک دھوکہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button