مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام :کھائی میں گرنے سے دو مزدور جاں بحق
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں کام کرنے والے مزدورپھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دو کو بچا لیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کے پہاڑی علاقے چک پورہ میں مزدور ایک خندق میں کام کر رہے تھے کہ اچانک پھسل کر اس میں گر گئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فورا بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر انہیں بچایا۔ انہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو مقبول ڈار وار عزیز الرحمان کی موت ہو گئی۔