مقبوضہ جموں و کشمیر

صحافی آصف سلطان چار سال بعدضمانت ملنے پر ایک بارپھرکالے قانون کے تحت نظربند

#CriminalizationOfJournalismInIIOJK-4سرینگر 11اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صحافی آصف سلطان پرجنہیں چار سال بعد رواں ہفتے کے شروع میں ضمانت ملی تھی،کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
آصف سلطان کو اس سے قبل سرینگر کی ایک خصوصی عدالت نے چار سال کی نظربندی کے بعد ضمانت دی تھی۔بعد میں انہیں سرینگر کے پولیس سٹیشن بٹہ مالو کے حوالے کر دیا گیا۔سرینگر کے سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس راکیش بھلوال کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آصف کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیںجموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس نے آصف سلطان کو 27اگست 2018کو گرفتار کیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ دوسرے صحافی ہیں جنہیں حال ہی میںپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کردیا گیا ہے۔ رواں سال کے شروع میں سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز نے صحافی فہد شاہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاتھا اور وہ کپواڑہ جیل میں ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button