مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا مودی کو خط

اسلام آباد17 اپریل (کے ایم ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں پڑوسی ملک کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ خط بھارتی وزیراعظم کے اس خط کے جواب میں لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔اپنے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے 11 اپریل کو ایک ٹویٹر پیغام شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب جانتے ہیں، آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button