مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر30مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔