مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دورے کے موقع پر اتوار کو مکمل ہڑتال کی جائیگی

sddefault-removebg-previewسرینگر 21اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف مکمل ہڑتال کی جائیگی ، جس کا مقصد جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے تاکہ بھارتی وزیر اعظم کو واضح طورپر یہ پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے اور اپنی جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرآزاد جموںو کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔مودی کے دورے سے قبل وادی کشمیر اور جموں خطے میں پابندیوں کے نفاذ کے علاوہ پکڑ دھکڑ اور کشمیریوں کی رہائش گاہوں پر چھاپوںکی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے ۔ سیکورٹی کے نام پر مقبوضہ علاقے کے چپہ چپہ پربھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔پولیس نے صرف ضلع کٹھوعہ میں کم سے کم پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button