مقبوضہ جموں و کشمیر

قاضی نثار کو شہادت کی برسی پر خراج عقیدت

Qazi-Nisar

اسلام آباد:جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ڈاکٹر قاضی نثار کو ان کی شہادت کی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر قاضی نثار کو نامعلوم مسلح افراد نے 19 جون 1994 کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے دیالگام میں شہید کر دیا تھا۔
جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں تحریک آزادی کیلئے قاضی نثار کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی نڈر اور باصلاحیت رہنما تھے۔ انہوںنے کہا کہ شہید ایک شعلہ بیان مقرر اور حق بات کیلئے ڈٹ جانے والے رہنما تھے۔ محمود احمدساغر نے کہا کہ ڈاکٹر قاضی نثار 1987میں وجود میں آنے والے آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد” مسلم متحدہ محاذ “ میں بھی انتہائی سرگرم رہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ ایک انتہائی دوراندیش رہنما تھے جنکے تحریک مزاحمت میں کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دریں اثناءحریت رہنماو¿ں نے بھی سرینگر میں جاری بیانات میں شہید رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button