مقبوضہ جموں و کشمیر

نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد میں کانفرنس کا انعقاد

d33f112d-2b82-4d26-ae12-15e7780f84f2مظفر آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک شباب المسلمین کی سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام کانفرنس میں مختلف سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ مقررین نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے دی جانی والی قربانیوں پر حریت رہنمائوں اورکارکنوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس بہادری،دلیری،عزم اور استقامت کے ساتھ یہ بھارتی سامراج کے ظلم و ستم کو برداشت کر رہے ہیںاس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اپنے گھروالوں سے دور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں اوران میں سے کئی مہلک عارضوں میں مبتلا ہیں جبکہ انہیں علاج و معالجے کے لئے طبی سہولیتیں بھی میسر نہیں ہیں۔مقررین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جموں وکشمیر کے مسلم تشخص کو کسی صورت ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی بھی شدید مذمت کی۔
دریں اثناء تحریک استقامت جموں و کشمیرکے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں نومبر1947ء کے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈوگرہ فوج اورہندو بھلوائیوں کے ہاتھوں جموں خطے میں مسلمانوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت 5نومبر1947 کو جموں کے مسلمانوں کوپاکستان بھیجنے کا جھانسہ دیکر پولیس لائنز جموں سے ٹرکوں پر سوار کرکے سیالکوٹ کی طرف روانہ کیا گیا۔لیکن ماوا کے مقام پر انہیں بے دردی سے شہیدکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ6نومبر کو یہی عمل ستواری کے مقام پر دہرایاگیا اور لاکھوں لوگوں کو شہید کیا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا یہ پہلا حملہ تھا جوآج تک جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button