مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں42سال بعدمارچ کا مہینہ سب سے زیادہ گرم
سرینگر11اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم کمل نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں42 سال بعد مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ گرمی پڑی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 22مارچ کو 42سال بعد مہینے کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ وادی میں سال کا سب سے زیادہ بارش والا مہینہ ہوتا ہے اور اگر ہم گزشتہ30-40سال کی اوسط دیکھ لیں تو مارچ میں 188ملی میٹر بارش ہونی چاہیے۔ لیکن اس بار صرف 21.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ 22مارچ کو 42سال بعد گرم ترین دن کے طور پر ریکارڈ کیا گیاہے۔اسی طرح کی گرمی کی لہریں مارچ2006، 2008اور 2010میں بھی دیکھی گئیں جس کی بنیادی وجہ تیز مغربی ہوائوں کی عدم موجودگی ہے۔