بھارت

دہلی میں40 گائوں کے مسلمان نام تبدیل کر نے کے بی جے پی کے منصوبے کا اعلان

نئی دہلی25 اپریل (کے ایم ایس)بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے صدر آدیش گپتا نے جو روہنگیا اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کی املاک تباہ کرنے کے لئے اپنی جماعت کی ”بلڈوزرمہم” کی قیادت کر رہے ہیں، بھارتی دارالحکومت کے 40گائوں کے مسلمان نام تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کردیاہے۔
آدیش گپتا نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کیجریوال حکومت کو ایک تجویز بھیجے گی جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ ان 40دیہاتوں کے نام تبدیل کیے جائیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ غلامی کے دور کی علامت ہیں۔
دریں اثناء این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کولہاپور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ ملک کی راجدھانی دہلی کو فرقہ وارانہ فسادات سے بچانے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی ریاست وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے زیر کنٹرول ہے لیکن اس کی پولیس امت شاہ کی سربراہی میں وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے جو شہر کو فرقہ وارانہ فسادات سے بچانے میں ناکام رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button