جھوٹ بولنا اور لوگوں کو گمراہ کرنا وزیراعظم نریندر مودی کی عادت ہے، ملکار جن گھڑکے
نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر ملکار جن گھڑکے نے وزیراعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹ بولنا، لوگوں کو گمراہ کرنا اور سچ کے خلاف بات کرنا ان کی عادت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب پر حز ب اختلاف کے ارکان نے احتجاجا واک آئوٹ کیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہاکہ حزب اختلاف نے خطاب میں وزیراعظم کی طرف سے غلط بیانی کرنے پر واک آئوٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ مودی جی سے صرف یہ پوچھناچاہتے ہیں کہ انہوں نے آئین نہیں بنایا اور وہ اس کے خلاف کیوں ہیں۔انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس نے1950میں اپنے ترجمان آرگینائزر میں لکھا تھا کہ ہندوستان کے ئے آئین کی سب سے بری بات یہ ہے کہ اس میں کچھ بھی ہندوستانی نہیں ہے۔ اس میں ہندوستان کی قدیم تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں ہے۔ملکارجن کھڑگے نے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی نے آئین کی مخالفت کی تھی۔ وہ شروع سے ہی اس کے خلاف رہے ہیں اور حزب اختلاف کو آئین کے خلاف قراردیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امبیڈکر اور نہرو کے پتلے جلانے والے اب ہمیں آئین کے خلاف قراردے رہے ۔